عوام حکومت سےاچھی توقعات رکھتےہیں،انہیں ریلیف دینا ہوگا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری قادری ہاؤس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نائب صدر راشد حسین ربانی نے ملاقات کی پیپلز پارٹی کے تحت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا ثروت اعجاز قادری نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر شعار بنایا جائے،عوام حکومت سے اچھی توقعات رکھتے ہیں،عوامی مسائل کو فوکس کرکے انہیں ریلیف دینا ہوگا،کراچی کے بہت سے علاقوں میں پانی نہیں ہے چار چار دن سے پانی نہیں آرہا ہے سندھ حکومت کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہیے،ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو بجلی وگیس کے بل تین ماہ تک ادائیگی کا کہا تھا مگر کے الیکٹرک ایوریز کی بنیاد پر بجلی کے بل بھیج کر عوام کا خون چوس رہا ہے،ایک طرف عوام کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں تو دوسری طرف کے الیکٹر ک عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے،کے الیکٹرک کو کون لگام دے گا عوام کو کون ریلیف دلائے گا کیا حکومت صرف دعوؤں سے کام چلائے گی،انہوں کا کہنا تھا کہ مزارات اولیاء کی بندش کو فوری طور پر ختم کیا جائے،مزارات اولیاء روحانیت کے مرکز ہیں جہاں ولیوں کے طفیل دعائیں قبول ہوتی ہیں،پنجاب کی طرح سندھ میں بھی ایس او پی کے تحت سندھ بھر کے مزارات فوری کھولے جائیں،مزارات پر ایس او پی کے تحت سینیٹائزر گیٹ کے انتظامات بھی مکمل ہیں،جس طرح اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے اسی طرح زائرین کو مزارات پر حاضری اور دعا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے،کورونا وائرس کی وباء کو انشاء اللہ دعاؤں اور احتیاطی تدابیر سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،کورونا وائرس مسلمانوں کیلئے آزمائش ہے انشاء اللہ توبہ واستغفار اورولیوں کے طفیل اس وباء کا خاتمہ ہوگا،اس موقع پر ان رہنماؤں نے یقین دلایا کہ ان مسائل کے فوری حل کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیشاہ کے سامنے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں