ہم اپنی مثبت اصلاح وخدمت خلق کے ذریعے معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں

شہدادپور(ایچ آراین ڈبلیو)ھم افہام وتفہیم اتحاد ویکجہتی اپنی مثبت اصلاح اور خدمت خلق کے زریعے ہی ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کرسکتے ھیں خدمت خلق افضل ترین عمل ھے انسانیت کی خدمت القریش کےمنشورکا حصئہ ھےان خیالات کااظہارجماعت القریش پاکستان کے سرپرست اعلئ روحانی شخصیت پیرسید وسیم شاہ باپو جیلانی نے شہدادپور میں جماعت القریش سندھ کے انچارج محمد ممتاز قریشی کی رھائش گاہ پرصحافیوں سےگفتگوکرتےھوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج جماعت القریش پاکستان کے بانی راجہ عبدالغفار قریشی کی خصوصی ھدایت پر رابطہ مہم پر ھیں ھم اولیاء کرام کا فیض حاصل کرکے ہی اپنی منزل کی جانب بڑھ سکتے ھیں اس موقع پر جماعت القریش سندھ کے انچارج محمد ممتاز قریشی نے کہا کہ بانی القریش راجہ عبدالغفار کی خدمات و کردار قابل تقلید مثال اور قابل فخر ھے ھیں ھم قریش برادری کے اتحاد و اتفاق کی کوشش میں کامیاب ھوئے ھیں اس موقع پر جماعت القریش کے سرپرست اعلئ سید وسیم شاہ جیلانی نے شہدادپور القریش سیکریٹریٹ کا افتتاح کیا اور ظہرانے میں شرکت کی انہوں نے انجمن تاجران سندھ کے سینئر نائب صدر حاجی جاوید قریشی کی جانب سے دی گئ ٹی پارٹی میں شرکت کی بعد ازاں انہوں نے جماعت القریش سندھ کے انچارج محمد ممتاز قریشی سے انکی بیٹی کے انتقال پر اظہار فاتحہ خوانی و تعزیت کا اظہار کیا اس دورے میں ان کے ساتھ جماعت القریش پاکستان کے جنرل سیکریٹری فہیم قریشی حیدرآباد کے آرگنائزر حبیب قریشی سندھ کمیٹی کے رکن حاجی محمد رفیق قریشی ڈسٹرکٹ سانگھڑ کمیٹی کے رکن مسعود عالم قریشی سمیت غلام قادر قریشی سرفراز قریشی بھی موجود تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں