کے الیکٹرک نے عوام کی جیبوں پر100 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے،مصطفی کمال

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما ؤں نے ملاقات کی او ر کراچی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید مصطفی کمال اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوں کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ،ملاقات کے دورا ن شہر کی صورتحال او ر پی ایس پی کی سندھ حکومت کے خلاف نکالے جانیوالی ریلی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرمصطفی کمال کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے عوام کی جیبوں پر100 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے ،عوام 14 مئی کو اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے قافلے میں شامل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں