نارتھ کراچی میں بینک ڈکیتی ، آئی جی نے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی

‏کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان بینک سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرارہو گئے، پولیس کے مطابق 5 سے 6 مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی، ملزمان بینک سےتقریباً 50لاکھ روپے لیکرفرارہوئے، ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ بینک عملےسےمزیدتفصیلات لی جارہی ہیں، دریں اثنا ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نارتھ کراچی تھانہ خواجہ اجمیرنگری کی حدود میں واقع نجی بنک میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے. انہوں نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو احکامات جاری کیئے کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد اور دیگر تمام ضروری شہادتوں پر تفتیش اور تحقیق کو مؤثراور مربوط بناتے ہوئے ملوث ملزمان اور انکے سرپرستوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں