شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی قیمت کم کرنے سے انکار

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)‌ شوگرملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن نے وزارت صنعت وپیداوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے سستی چینی فراہمی پر جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے فی کلو چینی نہیں دے سکتے. عدالتی حکم کے مطابق دو ہفتے کے لیے 60 ہزار ٹن چینی 70 روپے فی کلو ریٹ پر اٹھانے کا بندوبست کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے انتظامات کو ختمی شکل دینے تک شوگرملز نان کمرشل صارفین کو ازخود 70 روپے فی کلو چینی دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں