خیبرپختونخوا،کورونا وائرس سےمزید 14افراد جاں بحق ہو گئے

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 563 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 13 ہو گئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 675 ہو گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 248 کیسز رپورٹ ہوئےجس کےبعد ملک بھرمیں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار478 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئےاعدادوشمارکےمطابق ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ53 ہزار721مریض صحت یاب ہوگئے۔پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 54 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 53 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 8 ہزار 177، اسلام آباد میں 8 ہزار 569، آزادکشمیر میں 647 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں