آئی سی یومیں سالگرہ کاکیک کاٹنےوالےبزرگ کورونا سے چل بسے

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں طبی عملے سے فرمائش کر کے سالگرہ کا کیک منگوانے والے بزرگ انتقال کر گئے۔ 71 سالہ بزرگ کی ویڈیو چند روز قبل سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں وہ طبی عملےکےہمراہ کیک کاٹتےہوئےدکھائی دے رہے تھے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیا کوآرڈینیٹر توحید ذوالفقار نے بتایا کہ اسد نوید گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ انہیں تین جون کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں طبیعت کی زیادہ خرابی کے باعث وہ انتہائی نگہداشت کے مرکز (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں