گھی اور تیل مافیا سرگرم، عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) تیل اورگھی ملز مالکان نے اربوں روپے کا ٹیکا لگا دیا، وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ پالم آئل سستا ہونے کے باوجود گھی، تیل سستانہ کرنے پر مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بجٹ میں کوئی ٹیکس نا لگنے اور چیزیں مسلسل سستی ہونے کے باوجود مہنگائی نے پاکستانی عوام کا پھیچا نہیں چھوڑا، گندم، چینی اور پٹرول مافیا کے بعد گھی اور تیل مافیا بھی سرگرم ہوگئی۔ وزارت صنعت و پیداوار کا کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو ملز مالکان کے خلاف خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ پالم آئل سستا ہونے کے باوجود گھی، تیل سستانہ کرنے پر مالکان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔وزارت پیداوار سے مذاکرات میں بناسپتی ایسوسی ایشن 50روپے فی کلو کمی پر رضا مند تھی تاہم رمضان ختم ہوگیا لیکن ابھی تک قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں