کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد بڑھنے لگی

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ فرنٹ لائن ورکرز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 200 سے زائد طبی عملے کا کرونا پازیٹو آیا ہے، جن میں 60 ڈاکٹر 4 نرسز اور 17 اسپتال ملازمین ہیں۔ اب تک 2 ہزار 526 ڈاکٹرز ، 505 نرسز جبکہ 1 ہزار 664 اسپتال ملازمین میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے، 2 ہزار 291 ہلیتھ ورکرز نے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ 255 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اسپتالوں میں زیر علاج 250 ہیلتھ ورکرز کی حالت تسلی بخش ہے اور ملک میں 1610 ہیلتھ ورکرز تاحال کرونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 39 ہیلتھ ورکرز ملک بھر میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہیلتھ ورکر کرونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں