جھوٹے مقدمے کیخلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی پرامن ریلی

ٹنڈوآدم (ایچ آراین ڈبلیو) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر سلطان خاصخیلی اور دیگر لوگوں پر نامی گرامی چور کے بیٹے کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے سلطان خاصخیلی سے اظہارِ یکجحتی کیلئے ختم نبوت چوک سے پریس کلب تک پر امن ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب ٹنڈوآدم پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کو خطاب کرتے ہوئے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد سلیم چیمہ، اور پاسبان رہنما شہزاد چشتی، محمد رمضان انصاری اوردیگرنےکہاکہ جاگیرداروڈیرے گل حسن خاصخیلی نےسلطان خاصخیلی پرقاتلانہ حملہ کرکےغنڈہ گردی بدمعاشی کی تاریخ لکھی ہے
اوراوپر سے نامی گرامی چور کے بیٹے ایاز کو جھوٹا فریادی بنا کر سلطان خاصخیلی پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا جوسراسرظلم اورنا انصافی ہے-سندھ میں کب تک ظالم جاگیر دار وڈیرہ شاہی کا یہ ظلم چلتا رہے گا-ہم آئی جی سندھ سے مطالبہ ہیں کہ فوری طور پر سلطان خاصخیلی پر جھوٹا مقدمے کی تحقیقات کی جائے اور جو جھوٹا فریادی بنا کرپیش کیا گیا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں