مرغی فروش نےپنجاب فوڈاتھارٹی کے3اہلکارزخمی کردیئے

بہاولپور(ایچ آراین ڈبلیو)جرمانہ کرنے پر مرغی فروش نے اشتعال میں آکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 3 اہلکاروں پر گنڈا سے کے وار کر کے شدید زخمی کردیاـتفصیلات کے مطابق یزمان منڈی میں آصف بٹ نامی مرغی کا گوشت فروخت کرتا تھا 15 یوم قبل اسکی والدہ اور 5 روز پہلے اسکا جواں سال بھائی انتقال کر گئے تھے آج پہلے روز دکان کھولی تو فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں نے صفائی وغیرہ کی خلاف ورزی پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاـموقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق آصف اقبال بٹ نے اہلکاروں دے کہا کہ میں نے آج ہی دکان کھولی ہے میری ماں اور بھائی کا انتقال ہوگیا آپ پہلے بھی مجھے چار بار جرمانہ کر چکے ہیں باقی دکانداروں کو کچھ نہیں کہتے میرے پاس رقم نہیں ہےلیکن فوڈ اتھارٹی کےاہلکاروں نےکہا کہ چالان کٹ گیا ہےجرمانہ بھرنا پڑے گا-جس پر آصف اقبال بٹ مشتعل ہوگیااورگنڈاسےکےوارکرکےاہلکاروں کوشدید زخمی کردیاـزخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ آصف اقبال بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں