شہریوں نے مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی ناکام بنادی

بھکر(ایچ آراین ڈبلیو)شہریوں نےسٹی ایریا میں مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی ناکام بنادی۔مقامی مرغی فروش بھٹو کی دکان سے 2 من سے زاید مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔شہریوں نے مردہ مرغی لانے والے رکشہ اور دکاندار کو پولیس کے حوالہ کردیا۔پولیس نے مردہ مرغیاں قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی۔تاحال محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ نہ پہنچ سکا-محکمہ فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک کی غفلت سے گوشت مارکیٹ تک پہنچا شہری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں