ہر سال کل معتمرین کے 38 فی صد معتمرین کا تعلق پاکستان سے ھوتا ھے۔سعودی قونصل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گورنر سندھ محمد زبیر سے سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد عبداللہ عبد الدائم نے گورنر ھاؤس میں ملاقات کی- جس مختلف شعبوں میں پاک سعودی عرب اقتصادی تعاون ،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باھمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اخوت اور بھائی چارہ کے اٹوٹ رشتہ میں منسلک ھیں ۔ پاک سعودی تعلقات منفرد ھیں ان کا کسی اور ملک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ھے،سعودی سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اُٹھائیں -غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ھوگا۔دورنوں ممالک کے مابین باھمی تجارت میں مزید اضافہ کے لئےجامع کوششوں کی ضرورت ھے۔ سعودی قونصل جنرل نے کہا کہ صوبہ میں بنیادی سہولیات کے ڈھانچہ کی فراھمی میں تعاون جاری رکھیں گے۔ صوبہ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ پاکستانی سعودی عرب میں طب اور دفاع کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دے رھے ھیں۔ قونصل جنرل نے گورنر کو بتایا کہ ہر سال کل معتمرین کے 38 فی صد معتمرین کا تعلق پاکستان سے ھوتا ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں