ننکانہ پولیس،6گھنٹے کی محنت،بچی تلاش کرکے والدین کے حوالے کردی

ننکانہ صاحب(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی پی اواسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر کمیونٹی پولیسنگ کا سفر جاری۔فیصل آباد کی رہائشی 4 سالہ عروج فاطمہ جو کہ اپنے والدین کے ساتھ علاقہ تھانہ سٹی ننکانہ پرانی ننکانہ میں اپنے ماموں غلام دستگیر رحمانی کے گھر فوتگی پر آئی تھی_ مورخہ 20_06_19 بروز جمعہ صبع 7 بجے گھر سے لاپتہ ہو گئی۔ بچی کے والد محمد اشرف نے کاروائی کے لیے تھانہ سٹی ننکانہ میں درخواست دی۔ جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے 6گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد بچی کو تلاش کر کے والدیں کے حوالے کر دیا۔ بیٹی واپس ملنے پر والدین کی تھانہ سٹی ننکانہ سمیت ضلعی پولیس کو ڈھیروں دعائیں۔ ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے سنہری اصولوں پر گامزن ہے۔ ضلعی پولیس عوامی تحفظ اور خدمت کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں