پاکستان کی تقدیربدلنے کا آغاز،قومیتوں کے تعاون سے کریں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادر دیوان نے کراچی کی الحبش شیدی جماعت کےچئیرمین اعجازعلی، صدرمحمد علی و دیگر قیادت کے تعاون کو کراچی کی ترقی اور شہر قائد کے رہنے والوں کے لئے امن کا پیغام قر ار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو حقیقی ترقی یافتہ شہر بنا کر ہی ہم پاکستان کا ترقی یافتہ چہرہ دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں. کراچی کےضلع غربی کی محمدی کالونی کےمری چوک میں پاک مسلم الائنس(دیوان) کےرہنماؤں زین العابدین جاوید، محمد یوسف، محمد مندرہ کچھی اور آزاد بھائی کی موجودگی میں کراچی کی الحبش شیدی جماعت کے رہنماؤں چئیرمین اعجاز علی، صدر علی محمد، عبد الرحمن اور محمد سلیم کی قیادت میں پاک مسلم الائنس(دیوان) کے چئیرمین بچو عبد القادر دیوان سے ملاقات کی اور کراچی کے عوام کےمسائل کےحل کے لئے آئندہ بلدیاتی، قومی اور صوبائی انتخابات میں پاک مسلم الائنس(دیوان) کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا. کراچی کے مسائل اور شہریوں کی معاشی ترقی کے لئے الحبش شیدی جماعت کے تعاون کی پیشکش کو سراہتے ہوئے چئیرمین بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کی جماعت ہے. ہماری جماعت میں لسانی اور علاقائی تفریق کی کوئی اہمیت نہیں ہمارا مقصد پاکستان کی حفاظت، ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے اس مقصد کے لئے ہمارے دروازے تمام زبانیں بولنے والے پاکستانیوں کے لئے کھلے ہیں. بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا آغاز کراچی میں بسنے والی تمام قومیتوں کے تعاون سے کریں گے. کسی لسانی تمیز کے بغیر ہر پاکستانی کا ملک پر برابر کا حق ہے. الحبش جماعت کا پاک مسلم الائنس (دیوان) کا ساتھ دینے کا فیصلہ کراچی کی ترقی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا.کراچی کومثالی ترقی یافتہ شہر بنا کر ہی پاکستان کو ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے. الحبش شیدی جماعت کے چئیرمین اعجاز علی نے ضلع غربی میں آباد مختلف قومیتوں تک بچو عبد القادر دیوان کا پیغام پہنچانے پر پاک مسلم الائنس(دیوان) کے مرکزی رہنما زین العابدین جاوید کا شکریہ ادا کیا اور اپنی برادری کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ الحبش شیدی جماعت کے صدر علی محمد نے کہا کہ کراچی کے عوام کئی دہائیوں سے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں شہر قائد میں پانی، بجلی، گیس اور سڑکوں کے مسئلے ہی حل نہیں ہوسکے. تعلیم صحت اور فلاح و بہبود کا تو تصور ہی کراچی کے حکمرانوں سے کہیں گم ہوچکا ہے. بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ کراچی کا ہر شہری میرا بازو بنیں تو ہم سب مل کرشہر قائد کو قائد اعظم محمد علی جناح کے نام کی طرح دنیا بھر میں روشن کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں