فرنٹیئرکالونی میں گھریلوجھگڑے پر چھریوں کا آزادانہ استعمال،تین افراد زخمی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں گھریلو جھگڑے پر چھریوں کے وارکرکے تین افراد کوزخمی کردیا گیا-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرنٹیئرکالونی میں گھریلو جھگڑے پرملزم نے چھریوں کے وارکرکے تین افراد کوزخمی کردیا اورخود فرار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی شناخت اکرم، بدیع اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں