قانون کےپاسداروں کےساتھ غیرقانونی سلوک نا قابل برداشت ہے

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈوکیٹ شکیل زئی کو لاپتہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد میں وکلاء کا احتجاج ہفتہ کو تیسرے روز بھی جاری رہا وکلاءنے عدالتوں کا با ٕیکاٹ کیا اور ریلی نکالی اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ بار حیدرآباد کے صدر تاج کیریو ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر یاد رہے کی وکلاءقانون کے پاسدار ہیں ان کے ساتھ کوئی بھی غیر قانونی عمل نا ناقابل برداشت ہے لہذا شکیل زئی ایڈوکیٹ کو فوری بازیاب کرایا جاۓ اگر ان پر کوئی الزامات ہیں تو ان کو عدالتوں میں پیش کیا جاۓ اس موقع پر ارشاد انصاری ایڈوکیٹ، سلیمان سروری ایڈوکیٹ،گوہر شاہ ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ ایک سینئر وکیل کے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ چارروز گزرنے کے باوجود ان کا پتہ نہ لگنا سکیورٹی کے نظام پر سوالیہ نشان ہے پولیس آج تک ان کا پتہ نہیں لگا سکی ان کو زمین کھا گی یا آسمان نگل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں