اچارڈالنےکیلئےکچےآم،لسوڑے ودیگراشیاء کی ڈیمانڈ میں اضافہ

سیالکوٹ بیورو(ایچ آراین ڈبلیو)سیالکوٹ اور ا س کے گردونواح کے علاقوں میں موجود بازاروں ،مارکیٹوں میں سبزی کے سٹالز اور روڈ پر لگائے ٹھیلوں پر کچے آم، لسوڑے ،لیموں ، اور سبز مرچ کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں کچا آم 30سے100روپے کلو،لیموں کی مختلف اقسام 90سے150روپے کلو،لسوڑا25سے 50روپے کلو جبکہ ہری مرچ 50سے80روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔مرد و خواتین کی بڑی تعداد اچار کیلئے سفید چنےمیتھرے،کلونجی،ہلدی،نمک،مرچ،اجوائن اور مصالحہ جات کے علاوہ کوہلو سے معیاری اور اصلی سرسوں کا تیل بھی خریدنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔دکانداروں کاکہنا ہےکہ اچارڈالنے کا سیزن عنقریب ختم ہوجائیگا اس لئے مصالحہ جات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔خریدارو ں کا کہنا تھا کہ اچار تیار ہونے کے بعد سال بھر استعمال میں لایا جاتا ہے بلکہ سوغات سمجھ کر رشتہ داروں کو بھی بھجوایا جاتا ہے اس لئیے اچار ڈالتے وقت اچھے اور معیاری آموں کا ہونا ضروری ہوتا ہے اگر آم زیادہ پکے ہوں تو اچار خراب ہو جاتا ہے اور استعمال کے لائق نہیں رہتا اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگ روڈوں اور درختوں کے نیچے بیٹھے تازہ آم فروشوں کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں