رینجرزچوکیوں پرحملہ،خفیہ اداروں کی میٹنگ میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ میں رینجرز کی چوکیوں پر حملوں کے خفیہ اداروں کی اہم میٹنگ میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈی جی رینجرز سندھ کی بات بھی ہوئی ہے جس میں جنرل صاحب نے کہا قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔اس پہلے کل ہونے والے واقعات کا جائزہ اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ہائوس میں اہم اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر ، اے سی ایس داخلہ عثمان چاچڑ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، ایڈل آئی جی اسپیشل برانچ ، رینجرز اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اب انشاء اللّٰہ سندھ میں قوم پرستی کی آڑ میں دہشتگردی کرنے والوں کے خلاف آ آپریشن شروع ہوگا جس میں دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا جائے گا ۔اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی اور سیاسی پشت پناہوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں