کےالیکٹرک شہریوں کےساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے آپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے. شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نارواں لوڈشیڈنگ سے عوام زہنی ازیت کا شکار ہورہے ہیں. کراچی شہر زیادہ تر گنجان آبادیوں پر مشتمل ہے. شدید گرمی میں یہ گنجان آبادیاں کے الیکٹرک کی جانب سےشدید اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شکارہے.کے الیکٹرک انتطامیہ ان گنجان آبادیوں کے رہائشیوں پر رحم کرے. کے الیکٹرک انتطامیہ موجودہ مشکل حالات میں عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے. عوام پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے شدید ازیت اور پریشانی کا شکار ہے. معاشی طور پر عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے. کے الیکٹرک کا ان مشکل حالات کے باوجود ایوریج بلنگ اور دیگر بہانوں سے عوام کو زائد بلز ارسال کرنا انتہائ شرمناک عمل ہے . کے الیکٹرک انتظامیہ نے اس مشکل وقت میں مساجد کو بھی نہیں بخشا. ایسا لگ رہا ہے کہ کے الیکٹرک کا مقصد صرف عوام کو لوٹنا اور ازیت دینا ہے. کے الیکٹرک نے حکومتی اعلانات کے باوجود کراچی کے شہریوں سے لاک ڈاؤن کے دوران پورے بل وصول کیئے جو کہ انتہائ شرمناک عمل ہے . کے الیکٹرک انتظامیہ کا کراچی کےعوام کے ساتھ رویہ ایسٹ انڈیاں کمپنی کا نیاء ورژن ہے. موجودہ حالات میں شام 7 بجے مارکیٹیں بند ہوجاتی ہے. اس کے بعد لوڈشیڈنگ کرنا عوام کو جان بوجھ کرپریشان کرنے کے مترادف ہے. سندھ حکومت کے الیکٹرک کے نامناسب رویے کا فوری ایکشن لے. کے الیٹرک انتظامیہ نے آپنے ظالمانہ اقدامات سے ریاست کے اندر ریاست بنائ ہوئ ہے. سندھ حکومت کے الیکٹرک انتظامیہ کو فوری طور پر لگام دے. عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے. کے الیکٹرک انتظامیہ آپنا طرزعمل فوری طور پر درست کرے . اگر کے الیکٹرک نے آپنے نامناسب رویے پر نظرثانی نہ کی تو پھر عوامی احتجاج کو روکنا مشکل عمل ہوگا. موجودہ حالات میں یہ شہر کسی بھی احتجاج کا متحمل نہیں ہوسکتا. اے این پی سندھ عوام کے تمام جائز آئینی،قانونی اور اخلاقی مطالبات کی حمایت کرتی ہے. اور عوام کو انکے جائز حقوق کے کی فراہمی کے لیئے اے این پی سندھ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں