پیپلز پارٹی کا وجود سندھ کی بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ کراچی ریجن کےانفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں ، سندھ بزرگوں اوردرویشوں کی دھرتی ہے سندھ دھرتی نے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام دیا، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دیا، سندھ کی عوام کی بد نصیبی ہے کہ اس صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو پاکستان کی کرپٹ ترین جماعت ہےجس کےساری قیادت کرپشن اوربد عنوانیوں میں ملوث ہے اور مختلف عدالتوں میں ان پر لوٹ مار کے مقدمات چل رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے لیبرونگ کراچی ریجن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، کا شف نظامی نے کہا کہ سند ھ حکومت اپنے دہشت گردوں کےذریعے سندھ میں پر تشدد واقعات اور نفسہ نفسی پھیلانا چاہتی ہے ، صوبائی حکومت اپنے برسوں پرانے عیب اور لوٹ مار کے قصوں کو چھپانے کے لیئے دوسروں کے پتلے جلوا کر سندھ کا ماحول اور امن خراب کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پیپلز پارٹی نے انتشار اور بد امنی کا پیغام دیا جیسےہی صوبے کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کی بات آتی ہے پیپلز پارٹی کوئی نہ کوئی نیا ایشو بنا کر ماحول کو تبدیل کر دیتی ہے تا کہ سندھ کے لوگوں کے حالات بہتر نہ ہوں ان کو تعلیم و صحت کی سہولیات نہ ملیں ، پیپلز پارٹی میں موجود سندھ کے وڈیرے چاہتے ہی نہیں کہ سندھ کی عوام ترقی کرے کیونکہ وہ جانتے ہیں جس دن سندھ کے لوگ اٹھ کھڑے ہوئے تو ان چوروں اور مفادپرستوں کو کہیں چھپنےکی جگہ نہیں ملےگی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی اور بہتری کے لئے نہایت سنجیدہ ہےکیونکہ پیپلزپارٹی نےصوبہ سندھ کو تباہ کردیا ہے، سندھ پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نوازی میں پورے پاکستان میں مشہور ہیں ، پیپلز پارٹی نے سندھ کےمعصوم لوگوں کوسہانےخواب دکھا دکھا کر بے وقوف بنایا پاکستان تحریک انصاف معصوم لوگوں کے جذبات سے کھیلنے اور صوبے کے وسائل کو لوٹنے کا پیپلز پارٹی سے حساب لے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں