پاکستان ریلوے پولیس کی کارروائی،ناجائزتجاوزات وگزارکرادی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی بڑی کاروائی،آج مورخہ 2020-06-20کوتھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ کےSHOعبدالوقاص نے AEN ریلوے کی جانب سے تحریری میمو پر کراچی کینٹ سموں بریج سے ڈیپارچر یارڈ تک تمام ناجائز تجاوزات وگزار کرائیں گئیں۔ جس میں کلو میٹر نمبر 10/4 سے 10/14 ڈاون سائیڈ مین لائن تک تمام ناجائز تجاوزات وگزار کی گی۔جس میں پختہ اسٹرکچر جس کا کل رقبہ 2530 Sft مالیت مبلغ 2024000 روپے۔کچا پکا چھپڑا جس کا کل رقبہ 710 Sft اور جانوروں کا باڑا جس کا کل رقبہ 800 Sft. کل رقبہ 1510 Sft جس کی مالیت مبلغ 302000 روپے ہے۔اس آپریشن میں کل رقبہ 4040 Sft جس کی کل مالیت مبلغ 2326000 روپے ہے وگزار کرایا گیا۔ اس آپریشن میںIOW ریلوے کراچی کینٹ و لیبر اسٹاف اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود تھی۔ریلوے پولیس کراچی ڈویژن ریلوے زمین پرناجائز قبضوں کو وگزار کرانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں