صباقمرڈراموں اورفلموں کے بعد یوٹیوب پربھی چھاگئی ہیں

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی قابل اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر ڈراموں اور فلموں کے بعد اب یوٹیوب پر بھی چھاگئی ہیں۔معروف اداکارہ صبا قمر کے یوٹیوب چینل کو صرف ایک مہینے میں ایک لاکھ سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے جس کے بعد صبا قمر کے یوٹیوب چینل پر اس وقت ایک لاکھ 42 ہزار سبسکرائبرز ہوگئے ہیں اور ابھی تک اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر صرف تین اقساط ہی اپ لوڈ کی ہیں۔صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز رواں سال 21 اپریل کو کیا تھا، اُن کی پہلی قسط کا عنوان ’آئسولیشن بائے صبا قمر‘ تھا جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا تھا۔اداکارہ نےاپنےیوٹیوب چینل کی پہلی قسط میں میں لاک ڈاؤن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بے حد خوبصورتی سے کیا تھا اور اُن کی اِس ویڈیو پر 5 لاکھ سے زائد ویوز آئے۔اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کی دوسری قسط ’دی چائے شوفیچرنگ صبا قمر ‘ کے عنوان سے اپ لوڈ کی تھی جس میں اُنہوں نے ایک مزاحیہ شو پیش کیا۔اداکارہ کے چاہنے والوں نے اُن کے اِس منفرد شو کو خوب پسند کیا اور اُن کی اس ویڈیو کو 4 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا۔صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر تیسری قسط ’چسکا نیوز وِد صبا قمر اینڈ شاہ ویر جعفری‘ کے نام سے جاری کی جس میں اُنہوں مزاحیہ انداز میں اُن تمام خبروں کا تذکرہ کیاجوگزشتہ دنوں سے ٹرینڈنگ پر تھیں۔اداکارہ کے یوٹیوب چینل کی تیسری قسط پر بھی 4 لاکھ سے زائد ویوز آئے۔یوٹیوب چینل پر ملنے والی کامیابی پر خوشی کا اظہار صبا قمر نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بھی کیا جس میں اُنہوں اُس خصوصی کیک کی تصویر پوسٹ کی جو اُن کے یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہونے پر تیار کیا گیا۔یاد رہے کہ صبا قمر نے رواں سال اپریل میں ہی اپنے یوٹیوب چینل کا آغاز کیا ہےاور اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں