ملک کی سیاسی قوتوں کا اصل ہدف پاکستان کی مضبوط معیشت ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق سینئر نائب صدر حاجی شیخ محمد شاہجہاں اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر امام الدین شوقین کے بھتیجے ڈائرکٹر پاپولر گروپ آف انڈسٹریز ذوالفقار علی روشن کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور ترقی کا براہ راست تعلق طاقتور معیشت سے ہے. سیاسی نظریات جدا ہونے کے باوجود ملک کی سیاسی قوتوں کا اصل ہدف پاکستان کی مضبوط معیشت ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے معاشی مسائل حل کرنے کے لئے ہر سیاسی قوت کے ساتھ کھڑی ہوگی لیکن معاشی بحرانوں کے ذمہ داروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا-پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں میں پا کستان کے چاروں صوبوں میں بےروزگاری کئےخاتمے،صنعتوں اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافےکےذریعے عام پاکستانیوں کی معاشی صورتحال اورملک سےغربت کےخاتمےکےلئے جامع لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق سینئر نائب صدر حاجی محمد شاہجہاں اور مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کےصوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور ملک کے معروف صنعتکارامام دین شوقین کےبھتیجےذوالفقار علی روشن سے ملاقات کی اور ان تک پارٹی کی مرکزی قیادت کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری، صنعتوں کی بندش اور غربت میں اضافے پر بہت پریشان ہیں ملک بھر سے قائد محترم کے پاس عوام الناس کی معاشی بد حالی کی خبریں پہنچ رہی ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف صنعتوں کا پہیہ تیز چلانے اور محنت کشوں کے لئے بہتر اور مستقل ذرائع مدنی کے بارے میں پاکستان کی صنعتی اور تاجر برادری سے بہتر معاشی حالات واپس لانے کے لئے تعاون کے طلب گار ہیں. ذوالفقار علی روشن نے اپنے گروپ کی طرف سے ملک کی معاشی صورتحال کو مضبوط بنیادوں پراستوار کرنے کے لئے حاجی محمد شاہجہاں اور یاسر عدیل شیخ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان کی معاشی ترقی محنت کشوں مزدوروں اور ہاریوں سمیت عوام کو محفوظ معاشی سرگرمیوں کا حصہ بنانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو اپنے مکمل اور غیر مشروط تعاون کا یقین دلایا-

اپنا تبصرہ بھیجیں