گجرات پولیس جرائم پیشہ افراد کی محافظ بن گئی

گجرات(ایچ آراین ڈبلیو)شادیوال روڑ پر واقع دنیا زچہ بچہ کلینک پر جعلی ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر حسن وثاقب سمیت 13نامعلوم افرد کاحملہ کلینک میں داخل ہوکرمارپیٹ اورتوڑ پھوڑ،18 جون 2020 رات تقریباً8بجے نامعلوم افراد جنہوں نےاپنا تعارف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر حسن اور ثاقب کے نام۔سے تعارف کروایا زبردستی کلینک کے اندر داخل ہوگئے اور کلینک انتظامیہ کوکہاکہ ہم کلینک چیک کرنا چاہتے ہیں کلینک انتظامیہ نے ان سے ویری فیکیشن مانگی تو ملزمان نے دھمکیاں دینا شروع کردیں DHO ہیلتھ سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ لوگ فراڈ ہیں کلینک انتظامیہ نے فوری طور پر 15 پر کال کردی متعلقہ افراد نے باہر کھڑے 11،12!افراد کو بھی کلینک کے اندر بلا لیا اور انتظامیہ و عملے پرحملہ کرکے زخمی کردیا-15 پولیس بروقت موقع پرپہنچی اورملزمان کوکلینک کےاندر سے گرفتار کرنے ہی والی تھی کہ منیر بٹ سب انسپکٹر جو کہ متعلقہ تھانے میں تعینات نہ ہے آگیا اور ان افراد کے گاوں کا رہایشی ہے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے فرار کروا دیا اور کلینک انتظامیہ کو وین میں ڈال کر تھانے لے جا کر خود تفتیش کرنے لگا اور 1.30 گھنٹہ کلینک انتظامیہ کو تھانے میں بٹھائے رکھا-تھانہ لاری اڈی پولیس کو ملزمان کے خلاف درخواست دےدی گئی مگر تھانہ لاری اڈہ پولیس پرچہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی کی بجائے( پیسے کی چمک یا اپنے پیٹی بھائی کو خوش کرنے کے لئے) کلینک انتظامیہ پر راضی نامہ کے لئے دباو ڈال رہی ہے دنیا زچہ بچہ کلینک کی انتظامیہ نے ڈی پی او گجرات سید توصیف سے اپیل کی ہے کہ اس واقعی کا نوٹس لے کر میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور منیر بٹ سب انسپکٹر کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں