آرپی فیصل آباد،کمشنرفیصل آبادکا لاک ڈاؤن کے انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آرپی اوفیصل آباداورکمشنر فیصل آباد کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کیےگئےانتظامات کاجائزہ لینےکیلئےجھنگ اورچنیوٹ کےمختلف علاقوں کادورہ۔رفعت مختار را جہ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد اور کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے جاری شدہ ایس او پیزپر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ اور چنیوٹ کا دورہ کیا۔ڈی پی اوز جھنگ اور چنیوٹ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دی۔بعد ازاں آرپی او فیصل آباد اور کمشنر فیصل آباد نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ اور چنیوٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور ملازمان کو ہدایت کی کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے اور انکی خلاف ورزی کی صورت میں بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔علاوہ ازیں انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی کے علاوہ بچوں اور بزرگوں کو لے کر گھروں سے باہر مت نکلیں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متوقع نقصانات کی سنگینی سے بھی آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں