قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اسلم جناح کا انتقال ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائد اعظم محمّد علی جناحؒ کے نواسے اسلم جناح کا انتقال ہو گیا ھے۔ انکا جسد خاکی گھر سے مسجد منتقل کردیا گیا۔نمازِ جنازہ نماز ظہر کے بعد ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور انکی تدفین محمّد شاہ قبرستان میں ھو گی-آہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ ہمارے قائد محترم کی آخری نشانی ہم سے رخصت ھو گئی۔قائداعظمؒ کے اہل و عیال میں سے فاطمہ جناح تھیں، وہ بھی جلد ہی دنیا سے رحلت فرما گئی تھیں۔اور اب قائد کے نواسے اسلم جناح دنیا سے کوچ کر گئے ھیں. اللہ کریم مغفرت فرمائے۔ اور دائمی سکون نصیب فرمائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں