غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بندنہ کی تواحتجاجی دھرنا دینگے،طاہرملک

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنماطاہرملک نےکہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سےطویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ نے کراچی کے غریب شہریوں کی زندگی اجیراً کردی ہے۔ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے کے بل بھیجنا غریب عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کے برابر ہے۔کراچی کے شہری کے الیکٹر ک کی غنڈہ کردی اور من مانی سے تنگ آچکے ہیں۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ کے الیکٹرک کی من مانیوں پر ان سے جواب طلب کر سکے۔ ایک طرف لاک ڈاون میں عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا بہانا بنا کر شہریوں سے اوور بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے لوٹ چکی ہے۔ ہم کے الیکٹرک انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہم عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں