اشیاء خوردونوش مناسب نرخوں پہ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ایچ آراین ڈبلیو) عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش ودیگر ضروریات زندگی کی مناسب وارزاں نرخوں پہ فرا ہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سے کسی بھی قسم کا دبائو یا تاخیری حربے برداشت نہیں کیئے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ تمام مارکیٹوں وبازاروں میں کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی کوالٹی وریٹ چیک کرنے کے علاوہ عوام میں بیماریوں ومضر اثرات سےپاک اشیاء خوردونوش کی خریدوفروخت نیز مصنوعی مہنگائی کو ختم کر نے کے علاوہ صارفین کے حقوق کا بھر پور انداز سے تحفظ بھی کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے یہ بات ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہ رخ نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس منورحسین گورایہ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اقراء مصطفیٰ ،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سندس حارث، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل مرحبا نعمت،ڈی او انڈسٹریز محمد خاور، مارکیٹنگ آفیسر زاہد شریف، ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹرئٹس ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر آمنہ منیرنے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں مصنوعی مہنگائی کے بڑھتے طوفان کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم من حیث القوم متحد ہو کر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ یہی ہمار ے مذہب کی اصل تعلیمات ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکومتی ہدایت پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے فیس ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کو سو فیصد یقینی بنا یا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں