میرپورخاص: ہائی پروفائل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، 14 پولیس آفیسرز بری

میرپورخاص (ایچ آراین ڈبلیو) انسداد دھشتگردی میرپورخاص کی عدالت نے 2015 میں سید امین شاہ عرف مدھو شاہ کی جانب سے اپنے بھتیجے کو اغوا اور تاوان مانگنے کی داخل ڈائریکٹ کمپلین پر فیصلہ سنادیا. ڈائریکٹ کمپلین 2015  میں میرپورخاص پولیس کے کے دو سابق  ڈی ایس پیز ڈی ایس پی عبدالسبحانی کھواور ڈی ایس پی  میر آفتاب  سمیت دو ایس ایچ اوز آدم ابڑو  اور سھیل مرزا،  اھلکار اسلم شاھین   ذوالفقار، صدیق سومرو، نیک محمد پٹھان میر جمن ، عابد پنھور اور دیگر کے خلاف درج تھی، تمام 14 پولیس آفیسرز اور اھلکار ضمانت پر تھے، آج انسداد دھشتگردی میرپورخاص کی عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر پولیس آفیسرز کو بری کردیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں