جماعت اسلامی کے سابق امیرکے انتقال پرفاروق ستارکا اظہارتعزیت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا ‏جماعت اسلامی کے سابق امیرسید منور حسن کے انتقال پر افسوس و اظہار تعزیت-‏جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کے انتقال کا گہرا رنج ہے۔سید منور حسن مرحوم کی سیاسی اور مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تمام لواحقین اور کارکنان کو صبر جمیل عطا کرے۔جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت تمام سوگواران سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں