پولیس کانسٹیبلزکی بیواؤں کیلئے نولاکھ روپے چیک کی تقسیم کاری

عمرکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پی سندھ مشتاق احمد مہر کی جانب سے فوتیدہ پولیس کانسٹیبلز کی بیواؤں کےلیےدیئے گئےنونولاکھ روپےکےچیک تقسیم کئے گئے-ایس ایس پی عمرکوٹ سیّد عامر عباس شاہ نے آٸ جی پی سندھ کی جانب سے عمرکوٹ پولیس کے دو فوتیدہ پولیس کانسٹیبلز Pc/ غلام حسین اور Pc/ صادق کی بیوہوں کو فینینشل اسسٹنس کی مد میں ویلفٸیر فنڈ سے دیۓ جانے والے نو نو =/900,000 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے-ایس ایس پی عمرکوٹ کا کہنا تھا کہ جناب IGP سندھ کے احکامات پر فوتیدہ اہلکاروں کے ورثإ کی مکمل مالی معاونت اور فلاح و بہبود کی جارہی ہے، واجبات کی ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بنایا جارہا ہے۔ تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا پریشانی لاٸحق نا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں