عرفانہ ملاح کیخلاف ٹندوالہیارڈسٹرکٹ بارکی جانب سے قرارداد منظور

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ یونیورسٹی جامشورو کی پروفیسر عرفانہ ملاح کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین رسالت قانون کے خلاف نازیبہ الفاظ کے استعمال پر ڈسٹرکٹ بار ٹندو الہیار کی جانب سے عرفانہ ملاح کے خلاف قرار داد پاس کی گئی ہے اس موقع پر بار کے ممبران نے قرار داد پاس کرتے ہوئے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺ تمام مسلمانوں کے لئے نہایت قابل احترام ہیں اور آپﷺ کی عزت و حرمت کا قرآن میں بھی حکم صادر فرمایا گیا ہے لہذا آپﷺ اور آپ ﷺ کی ذات سے منسلک ہر چیز کی عزت و حرمت ہم پر فرض ہے اور عرفانہ ملاح نے توہین رسالت کے خلاف نازیبہ الفاظ استعمال کئے جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں جس کی ڈسٹرکٹ بار ٹندو الہیار پرزور مذمت کرتی ہے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عرفانہ ملاح جیسی سوچ کے حامل افراد استاد کے درجے پر فائز رہنے کے ہر گز اہل نہیں ہیں قرار داد میں ریاست سے عرفانہ ملاح کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں