ُُُُپیٹرول کی قیمتوں میں 25روپے کا اضافہ،عوام دشمن فیصلہ ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے بڑھا کر عوام دُشمن فیصلہ کیاہے حکومت فوری مستعفی ہوان کا اقتدار میں ٹہرناملک کے لئے خطرہ ہے-کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک طرف بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے اور دوسرے طرف بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہزاروں روپے بل میں شامل کئے جا رہے ہیں اس عوام دُشمن اقدام پر حکومت کی خاموشی عوام دُشمنی کے مترادف ہے-مزدور رہنمالیا قت علی ساہی نے حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ کرنے کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بین القوامی قیمتوں کے برعکس وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ تقریبا47 روپے ٹیکس وصول کیاجا رہا ہے اب حکومت اپنے معاونین خصوصی کےاللے تللے اخراجات عوام کی رگوں سے وصول کرکے پورے کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ عوام دُشمنی کے مترادف ہے اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں ۔ وفاقی حکومت کے غیر قانونی معاون خصوصی سیاسی بونے وفاقی حکومت کے غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے پر جھوٹے اوربے مقصد دلائل دے کر اپنی نااہلی پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت اقدام ہے ۔ محنت کش طبقہ حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ فوری پیٹرولیم کی مصنوعات میں کئے گئے اضافے کو واپس لیا جائے۔ علاوہ ازیں کراچی میں کے الیکٹرک مسلسل لوڈ شیڈنگ کرکے اپنے پرافٹ میں اضافہ کررہی ہے اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں صرف حکومت کا یہ کہنا کہ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہے اس لئے وہ لوڈ شیڈنگ کرنے کا اختیار رکھتا ہے قابل افسوس اور عوام دُشمن سوچ کے مترادف ہے یہی وجہ ہے کہ محنت کش طبقے نے ہمیشہ اداروں کی نج کاری کی مخالفت کی ہے کہ سرمایہ دار طبقہ عوام کے بنیادی حقوق کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنے پرافٹ میں اضافہ کرتاہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کے الیکٹرک کو حکومت اپنی تحویل میں لے کر کراچی کی عوام کے بنیادی حق کو بحال کریں بجلی کے نہ ہونے سے جہاں بچوں کی تعلیم حاصل کرنے میں دشواریاں ہیں وہاں پانی جیسے مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا رہائشی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی نہیں ہو رہی ان مسائل کے حل کیلئے تمام طبقے متحدہوکر تحریک کا آغاز کریں اور اس حکومت کو ختم کرکے ملک میں شفاف الیکشن کروائے جائیں ورنہ ملک کو بہت بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں