وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ کی جانب سے پیپ کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارک باد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر ز(پیپ)کے سالانہ انتخابات برائے2020-21 میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ نے پیپ کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر محمد جمیل، جنرل سیکرٹری عباس مہدی،نائب صدر اعجاز کورائی،جوائنٹ سیکرٹری سعید لاشاری،خازن عمران علی اور گورننگ باڈی ارکان،سلطان چاکی سومرو ،شکیل احمدقریشی،جنید حسن، جنید احمد،محمدمتین خان اور ٹرسٹی سید آصف علی کاظمی،شبیر احمد،سہیل رفیق،محمدراحیل،جلال قریشی اور ماجدحسن کومبارک باد پیش کرتے ہوئے توقع کا اظہارکیاکہ پیپ کے نومنتخب عہدیدران فوٹوگرافرز کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار اداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپ فوٹو گرافرز کے حقوق کے لیئے تاریخی جدوجہد کر رہی ہے امید ہے کہ جمہوری روایات کے تحت وہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں