دیرینہ دشمنی،ویگن روک کراندھادھندفائرنگ،پانچ افراد جاں بحق

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)جڑانوالہ کے نواحی گاوں میں دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ۔مخالفین نے ویگن روک کر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ان کے ایک بھانجے سمیت پانچ افراد شامل ہیں فائرنگ کی زد میں آکر پانچ مسافر بھی شدید زخمی ہو گئے ۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ زخمیوں کو سول اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا بتا گیا ہےکہ جڑانوالہ ننکانہ روڈ پرواقع چکنمبر 562گ ب ظفر وال کے قریب موٹرسائیکل سواردوافراد نےاسلحےکےزورپرمسافرویگن روک کر اندھادھند فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کےنتیجےمیں دو بھائی ادریس اورعبدالرؤف،ان کا بھانجاحسنین، وین ڈرائیور سجاول اور ایک نامعلوم مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو سول اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا جہاں دوزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نےدیرینہ دشمنی پراپنے مخالفین ادریس اور عبدالرؤف پر فائرنگ کی اے ایس پی بلال سلہری کیمطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دےکر روانہ کردی گئی ہیں پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرلے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں