ایس ایچ اواوکاڑہ کی غنڈہ گردی،شادی سے انکارپرلڑکی کوتشددکا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو)اوکاڑہ پولیس کے SHO حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا رات بھر تھانہ کی رہائش گاہ پر شراب پی کر برہنہ کر کے رسے سے باندھ کر الٹا لٹکا کرتشدد کا نشانہ بناتا رہا اور (ص)نامی لڑکی کے منہ پر زبردستی ولایتی شراب بھی چھڑکتا رہا لڑکی کے بازوؤں پر دانتوں سے جگہ جگہ کاٹتا رہا لڑکی کا سر تین جگہ سے زخمی کرنے کے بعد کہنے لگا مجھے انکاری کی ھے ایک ایس ایچ او کو انکاری کی ھے ابھی شادی کرو گی یا نہیں تیرے باپ کو بھی اٹھا لاتا ھوں انکاری پر تھانے کے لمبے چھتر سے ساری رات مار پیٹ کرتا رہا (ص) نامی لڑکی کی چیخ و پکار سے نہ تو زمین پھٹی اور نہ آسمان گرا نہ ہی کھانے پکانے والا کک آیا اور نہ ہی پرائیویٹ ڈرائیور حالانکہ یہ دونوں پرائیویٹ ملازم بھی اسی تھانہ کی رہائش پر موجود تھے جو چیخ و پکار سن کر رفو چکر ھو گئے شراب کے دھت نشے میں خاکی وردی والے SHO حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء نے اس وردی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک لاچار معزور اور بوڑھے باپ کی بیٹی کی عزت کو پامال کرتے ھوے پنجاب پولیس کی وردی پر وہ داغ لگایا ھے جو معاشرے کے لیئے ایک بہت بڑاچیلنج ھے (ص) نامی لڑکی کے باپ نے اپنی مدعیت میں آر پی او ساھیوال کو درخواست گزاری ھےجس پرآر پی اوساھیوال SHO حجرہ شاہ مقیم کا نام سنتے ہی سیخ پاؤ ھوگئے اور بوڑھے باپ کو انصاف اور کاروائی کی یقین دہانی کروائی بوڑھے باپ سمیت لڑکی کے گھر والوں نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر آر پی او ساہیوال ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ھے کہ ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم کو فوری طور پر معطل کرتے ھوئے اسی تھانہ کی حوالات میں بند کر کے عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی SHO اس خاکی وردی کو داغ دار کرنے کی جرات نہ کرے-

اپنا تبصرہ بھیجیں