قوم کوتقسیم کرنیوالوں کا بائیکاٹ،مسائل حل کئے جاسکتے ہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادر دیوان نے کہا ہے کہ پاک مسلم الائنس(دیوان) کی الیکشن کمیشن پاکستان میں رجسٹریشن کے بعد کراچی سے بدین تک دفاتر کا کھلنا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان سے محبت کرنے والے سندھی، بلوچی، پختون، پنجابی، اردو بولنے والے، گلگتی،کشمیری سمیت ہر مظلوم اور حکمرانوں کا ستایا ہوا پاکستانی پاک مسلم الائنس(دیوان) کی طرف دیکھ رہا ہے. عوام کو لسانیت اور علاقائیت کے نام پر تقسیم کرکے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ پاک مسلم الائنس(دیوان) کی سیاست کا نقطہ اول ہے. پاک مسلم الائنس(دیوان) کراچی کے ہر شہری کو بلا تفریق رنگ و نسل اور کسی بھی علاقائی یا لسانی تقسیم کے بغیر بلدیات، قومی و  صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں دیکھنا چاہتی ہے. پاکستانی کے بائیس کروڑ عوام آئندہ انتخابات میں دیکھیں گے کہ بنگلہ زبان بولنے والوں کی جماعت سے سندھی، بلوچ، اردو بولنے والے پنجابی، نیازی، گلگتی،کشمیری، الحبش شیدی جماعت کے ہمارے بھائی بھی منتخب اداروں میں بیٹھے ہونگے. پاک مسلم الائنس(ن) کی مرکزی قیادت دفتر کے افتتاح کے لئے  موسی کالونی پہنچنے پر سینئر رہنماؤں، شمسو میاں، عمر فاروق، احمد علی، عبد العزیز، نورو ملا، زبیر سونار، عبد المنان، امیر حسین، محمد عزیز، امیر علی، مقبول، محمد جمال، لال بادشاہ، محمد منگل، محمد منظور، محمد سراج محمد فضل دیوان، محمد ہاشم،محمد ہمایوں اور پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے نے ان کا استقبال کیا.پاک مسلم الائنس(دیوان) کے مرکزی سینئر نائب صدر علاوالدین، چیف آرگنائزر نور الاسلام مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ محمد حسین، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات بلال شکور، کراچی ڈویژن کے صدر زبیر نیازی،ضلع غربی کے صدر زین العابدین جاوید، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد رفیق کے ہمراہ ضلع وسطی میں موسی کالونی برانچ کے دفتر کا افتتاح اور عہدے داروں سے حلف لینے کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کہ قائد اعظم کا حقیقی پاکستان پارٹ ٹائم سیاست دانوں اور چند خاندانوں کے کاسہ لیسوں کی وجہ سے موجودہ بد ترین معاشی اور معاشرتی صورتحال کی دلدل میں پھنس چکا ہے. بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں نے قائد اعظم کے تصور پاکستان کو حقیقت بنانے کے لئے ملک کی تمام لسانی، مذہبی، علاقائی اور سماجی شخصیات کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے جس کی منزل قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصورات کا ناقابل تسخیر خوشحال اور پر امن پاکستان ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں