لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور میں صبح سویرے بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔گزشتہ چند روز سے شہر میں شدید گرمی تھی لیکن پیر 29 جون کی صبح بارش سے درجہ حرارت 29 ڈگری تک آگیا۔محکمہ موسمیات نے دوران ہفتے لاہور میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ دنوں میں بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا جبکہ درجہ حرارت 35 ڈگری سے زیادہ نہیں جائے گا۔اسکے علاوہ کراچی کے بعض علاقوں میں بھی صبح کے اوقات میں ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں