سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

(ایچ آراین ڈبلیو)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1600 روپے اور فی اونس 10 ڈالر مہنگا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج (پیر 29 جون کو) سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونا 1372 روپے سستا ہوکر 89 ہزار 506 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 1772 ڈالر کا ہوگیا۔پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ گزشتہ ہفتے کے دوران ساڑھے 6 ہزار روپے بڑھ گئے تھے۔ پاکستان میں 24 جون 2020ء کو سونے کے نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئے تھے جبکہ 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1050 روپے اور دس گرام 900 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 17.90 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں