جوہڑ میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) اتوار کی شام منگھوپیر کے علاقے دیہہ مائی گاڑھی اور حب کے درمیان ایک کرش پلانٹ کے قریب پانی کے جوہڑ میں چند نوجوان نہا رہے تھے کہ اس دوران دو نوجوان ڈوب گئے ، موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خوروں کو مطلع کیا جنہوں نے کچھ دیر کی سخت جدوجہد کے بعد دونوں لاشوں کو نکال کر ساکران سول اسپتال منتقل کیا ، دونوں متوفین کی شناخت30سالہ پپو اور 50 سالہ امیر حمزہ کے نام سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں