فرنٹیئر کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی نمبر دو میں رحمانیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کی شناخت 40 سالہ سبز علی ولد فرید خان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں