میرپور خاص میں دودھ دہی 10روپے کلو مہنگا کردیا گیا

میرپورخاص(ایچ آراین ڈبلیو)میرپورخاص میں گوالوں اور دودھ فروخت کرنیوالے دکانداروں نے از خود دودھ اور دہی کی فی کلو قیمت میں دس روپے اضافہ کر دیا ، گزشتہ روز دودھ 90 روپے فی کلو اور دہی 110روپے کلو میں فرخت کیا جا رہا تھا لیکن دکانداروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر دودھ 100روپے فی کلو اور دہی 120روپے کلو کر دیا ہے اور شہری دودھ فروخت کرنیوالے دکانداروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ۔دریں اثنا ڈرگ انسپکٹر میرپور خاص سنیل کمار اور اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کا نیونے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں مارکیٹ چوک ، سول اسپتال روڈ ، نیوٹائون ، ہیرا آباد اور دیگر علاقوں میں قائم میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مار کر زائد قیمتوں پر ادویات فروخت کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مالکان کیخلاف 24ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں