شوہرنے بیوی کوشادی کےاگلےروزہی گینگ ریپ کروانا شروع کردیا

گجرانوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)گجرانوالہ میں نوجوان نےبیوی کوشادی کےاگلےروز طلاق دے کر فروخت کردیا۔متاثرہ لڑکی نےبیان دیا کہ16 روز تک ملزمان مختلف مقامات پر لے جا کر میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے، تین لاکھ روپے میں فروخت کیا۔۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کے علاقے میں نئی نویلی دلہن کو دوسرے روز ہی طلاق دے کر تین لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا۔یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق 16 روز سے لاپتہ لڑکی داتا دربارلاہورسےبرآمد کر لی گئی ہے۔دھلےپولیس نےلڑکی کےبیان پر کاروائی شروع کر دی ہے۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ مجھے نشہ اور سیرپ پلایا گیا اور پھر فروخت کردیا گیا۔ملزم سے13جون کونکاح ہوا۔اور دوسرے روز ہی اس نےمجھےطلاق دے دی۔16 روز تک ملزمان مختلف مقامات پرلےجاکرمیرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتےرہےتھانہ دھلے پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او طیبہ حمید کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مکمل کاروائی ہوگی۔لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا تھا تاہم لڑکی کے بیانات کے بعد کارروائی کا آغازکردیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور قانونی کاروائی کرتےہوئےسخت سزا دی جائے گی۔دوسری جانب گوجر خان پولیس نے اپنے ہی جان پہچان کے طلباء سےزیادتی اوران کی نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمات میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتارکر لیا جبکہ ملزم کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کےلئےکاروائی جاری ہے۔تھانہ گوجرخان پولیس کو متاثرہ لڑکے سفیان نے بذات خود جبکہ عامر کے والد نے درخواست دی کہ ملزم حیدر علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سفیان اور عامر سے زیادتی کی اور ان کی برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں،جس پر پولیس نے ملزم حیدر علی اوراس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں