غلہ منڈی،الیکشن کے حوالے سے کانفرنس،آڑھتیوں کی کثیرتعداد جمع

عارفوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)انجمن آرھتیاں غلہ منڈی کے سالانہ الیکشن پہلے آپس کی کچھ غلطی فہمی کی بدولت اور رہتی کثر کرونا کی وجہ تاخیر کا شکار ہونے سے بد اعتمادی کی فضا میں اضافہ کا سبب بنے انجمن آڑھتیان کی نیوز کانفرنس صدر چوہدری منور اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دو گروپ نہیں ہم ایک ہیں اور اپنے دوسرے ساتھیوں کے تحفظات کا احترام کرتے ہوئے انکو پوری کوشش کے ساتھ دور کرینگے الیکشن کمیشن غلہ منڈی نے کرونا کے پیش نظر اور آل پنجاب منڈی ایسوسی ایشن کے احکامات مدنظر رکھتے ہوئے ملتوی کئے۔جنرل سیکرٹری حاجی ملک محمد افضل نے کہا کہ ہمارا آج نیوز کانفرنس کرنے کا مقصد کے غلہ منڈی کے تاجران میں پیدا ہونے والے اختلافات کے خاتمہ کو یقینی بنانا ہے ہم الیکشن کمیشن کو درخواست گزار دینگے کہ اگر حالات اس چیز کی اجازت دیتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں جب مرضی الیکشن کروا دیں ہم تیار ہیں اور میری تمام آڑھتیان سے دست بستہ التماس ہے اگر کسی کو ذاتی رنجش ہے تو اسکو بالائے طاق رکھتےہوئےاپنااپنا کردارادا کریں اوراپنےکاروباری ادارے کی بقا کومحفوظ بنائیں۔رائے امان اللّه نے پنڈال میں موجود تاجروں سے رائے لی کہ جن امیدواران نے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائےہیں ان کوئی تبدیلی کاخواہاں ہےتو90فیصد نےہاتھ اٹھا کرانہی پراتفاق کیا۔سینئر ایگزیکٹو ممبر حاجی سلیم عطاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ادارے سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اگر ہم نے ان اختلافات پر فوری قابو نہ پایا تو اس سے آڑھتی کسان یہاں تک کہ فیکٹری کا مالک بھی متاثر ہوگااور یہ ہمارے مستقبل کو تاریکی کی طرف لے جائے گا جسکو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرتے۔رانا نصراللہ نے کہا کہ ہمارے عہدے اسکی غلہ منڈی کی ہی بدولت ہیں اور ہمارا منشور بھی شاد و آباد منڈی اور پھلتاو پھولتا کاروبار اسی کی بنیاد پر ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں لہٰذا اسکو غلط رنگ نہ دیاجائے۔آخرپرلیگل ایڈوائزرمحمد عامرشیخ ایڈووکیٹ نے قانونی پہلو کے مطابق مشورہ دیا۔ اور ڈاکٹر میاں قاسم نے کرونا سے خود کو محفوظ بنانے کیلئے اپنے مفید مشورے سے نوازا۔ اس موقع پر آڑھتیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں