بااثرزمینداروں کا50سالہ خاتون پربیہمانہ تشدد،برہنہ کرکے گھسیٹتے رہے

بہاولپور(ایچ آراین ڈبلیو)درندگی اور ظلم و بربریت کی انتہا،موضع آغاپور کے زمیندار بھائیوں نے اپنے بیٹے بھتیجوں کے ہمراہ نہتی 50سالہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف اس خاتون کےسرکے بال نوچ کر اکھاڑ دئیے بلکہ شارع عام پر نیم برہنہ کرکے بیٹی سمیت مارتے اور گھسیٹتے رہے،پولیس تھانہ سمہ سٹہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور کا سٹینڈنگ بورڈ بھی با اثر افراد کی شفارش یا چمک کی بدولت مظلوم ماں بیٹی کی قانونی مدد کرنے بجائے الٹا ملزمان طیب،امجد،اعظم اور طاہر کی پشت پناہی کرتے رہے،پولیس تھانہ سمہ نے ملزمان کو بھرپور تحفظ فراہم کرتےہوئے قابل ضمانت جرم کی ایف آئی آر نمبر 320/19بھرم 506-بی،354 ت پ درج کی اور ملزمان سے بھاری رشوت لے کر جرم 506-Bحذف کردیا،حالانکہ چاردیواری میں داخل ہونے کی دفعہ452ت پ،شارع عام پرعصمت دری کرنے پرجرم354 الف،اورسر کے بال اکھارنے پر جرم 337-Vایف آئی آر میں لگانا چاہیے تھا لیکن دانستہ نہیں لگایا گیا،مظلوم خاتون نےجب تفتیش تبدیل کروائے کیلئے ڈی پی او بہاولپورکودرخواست گزاری اورواردات کی تصاویراور ویڈیو پیش کی معاملہ ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ میں رکھا گیا،لیکن محمد سلیم خان نیازی ایس پی انویسٹیگیشن،شاہد اقبال ڈی ایس پی لیگل،اور محمد شعیب مسعود سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر سرکل نے اپنی اپنی فائنڈنگ میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی تفتیش اورایف آئی آر سے حذف شدہ جرم کو درست قرار دیتے ہوئے اور انصاف کا خون کرتے ہوئے تفتیش تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیااور اس طرح پولیس تھانہ سمہ سٹہ اور ڈسٹرکٹ سٹینڈنگ بورڈ بہاولپور کے بلنڈر کی بدولت ملزمان جیل جانے سے بچا لئیے گئے،پولیس کی اندھیر نگری میں دور دور تک انصاف نام کی کوئی چیز جب نظر نہیں آئی تو مظلوم خاتون نے مسماۃ نزیراں بی بی نے علاقہ مجسٹریٹ بہاولپور کی عدالت میں پرائیویٹ کمپلیکس دائر کی ہے فاضل عدالت نے ملزمان کو طلب کیا اور مچلکے داخل کرنے کا حکم صادر فرمایا استغاثہ کی سماعت کے دوران ملزم طاہرتعمیل کے باوجود حاضر نہ آیا تو فاضل عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی ہے،واضح رہے کہ ملزمان مسماۃ نزیراں بی بی کی بیٹی کے دیور اور بھتیجے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں