گلشن اقبال ٹاؤن ایس بی سی اے عملہ کی تازہ واردات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے گلشن اقبال کے کرپٹ ترین اسٹاف نے گلشن اقبال بلاک 1 پلاٹ نمبر بی 7 کے رہائشی پلاٹ پر کمرشل اسکن کئیر کلینک پر تعمیرات تیز کروا کر مالک کو فوری طور پر تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے- ایس بی سی اے کا کرپٹ عملہ بشمول بلڈنگ انسپکٹر سجاد، اے ڈی مبشر، ندیم ارباب اور ڈائریکٹر مجاہد عباس نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کرکے نہ صرف اپنے فرائض منصبی سے غداری کی ہے بلکہ حرام کی کمائی سے اپنا منہ بھی کالا کر لیا ہے- جناح ویلفئیر فاؤنڈیشن کے صدر تنویر احمد سید نے بتایا کہ وہ اس تعمیراتی بے ضابطگی کے خلاف اینٹی کرپشن، نیب سمیت عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور تعمیراتی قوانین کی پامالی کرنے والوں کا جینا حرام کر دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں