سندھ میں اقربا پروری پر بھرتی کئے گئے 18 اسسٹنٹ کمشنرز امتحان میں فیل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ میں براہ راست بھرتی کیے گئے اسسٹنٹ کمشنرز لازمی قرار دیئے گئے امتحان میں فیل ہو گئے، عدالتی احکامات کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن نے 18 اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحان لیا، امتحان میں تمام 18 اسسٹنٹ کمشنرز فیل ہو گئے دستاویزات کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن حکام نے چیف سیکرٹری سندھ کو تمام امیدواروں کے فیل ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا، گریڈ 18 میں ترقی کیلئے کمیشن کا امتحان پاس کرنا لازمی ھے لیکن ماضی میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے وزرا اعلیٰ نے کمیشن کے امتحان کو نظر انداز کرکے متعلقہ 18 اسسٹنٹ کمشنرز کو بھرتی کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں