بوسیدہ خستہ حال عمارت میں پینٹ‌ ہاؤس کی تعمیر، ایک اور سانحہ کی تیاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رنچھوڑ لاٸن بازار تقی نہاری والی پرانی رہاٸشی عمارت پہ نیا پورشن ڈالنے کا تعمیراتی کام برق رفتاری سے جاری ہے-مذکورہ بلڈنگ میں عرصہ دراز سے کٸی خاندان رہاٸش پذیر ہیں جن کی زندگیاں پہلے ہی خطرے سے دوچار تھیں اب نٸے پورشن کی تعمیر نے اس خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے-دوران سروے شہریوں کا کہنا تھا کہ پرانی بوسیدہ خستہ حال عمارت پہ خلاف ضابطہ نیو پورشن کی تعمیر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس تعمیر کی اجازت دینے کے لیے ایس بی سی اے کے متعلقہ زمہ داران کی پورشن بنانے والے جیب ضرور گرم کی ہوگی-ایک شہری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے گراٶنڈ پلس ٹو کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ اس پرانی عمارت پہ نیا پورشن بنانا اس میں آباد خاندانوں کیزندگیوں کو خطرہ لاحق ہونے کیساتھ یہ تعمیر سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے-شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ،وزیر بلدیات سندھ،کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ اس عمارت کو خطراک قرار دیکر فوری ڈیمولیش کروایا جاٸے ورنہ بڑے سانحہ کا قوی امکان ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں