کراچی کے عوام کو امن ترقی اور روشنیوں کا شہر قائدواپس دلائیں گے، بچودیوان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاک مسلم الائنس(دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادر دیوان نے پاک مسلم الائنس(دیوان) کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندھیروں اور لوڈشیڈنگ کو کراچی کے شہریوں کا مقدر بنانے والی ایسٹ انڈیا کمپنی کو دیس نکالا دئیے بغیر شہر قائد کی روشنیاں بحال کرنا ممکن نہیں. ماضی میں اقتدار کے حصے داروں کا کے الیکٹرک پر قبضہ ختم نہ کیا گیا تو شہر قائد کے رہنے والوں کو کئی دہائیاں لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا. بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ جولائی 2019 سے جولائی 2020 کا سال بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کی زندگیوں کا اہم ترین سال ثابت ہوا اور طویل عرصے بعد بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کا ریاستی سیاست پر حق تسلیم کیا گیا. پاک مسلم الائنس(دیوان) کی سیاست ذاتی مفاد کی بجائے پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی سیاست ہے. پاک مسلم الائنس(دیوان) کے چئیرمین بچو عبد القادر دیوان نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود مرکزی رہنماؤں علاوالدین، نور اسلام، شیخ محمد حسین، بلال شکور، محمد منیر، محمد رفیق، شمس الدین، انور غازی، رفیق سردار کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی دفتر دیوان ہاؤس میں پہلے یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا اور پارٹی کارکنوں و رہنماؤں کو تاریخی سفر کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی. بچو عبد القادر دیوان نے کہا کہ پاک مسلم الائنس(دیوان) بائیس کروڑ پاکستانی شہریوں کا استحصال کرنے والے مروجہ نظام کے خاتمے کے لئے سیاست کے میدان میں اتری ہے. پاکستان کے شہریوں کو بے روزگاری، بد امنی، کرپشن، سیاسی و سماجی استحصال سے نجات دلا کر قائد اعظم کے تصورات کا پاکستان بنانا ہماری سیاست کا اصل تارگٹ ہے. کراچی کے عوام کو امن ترقی اور روشنیوں کا شہر قائدواپس دلائیں گے. پاکستان کو مافیاؤں اور عوام دشمن ایسٹ انڈیا کمپنیوں کے شکنجے سے نجات دلانے کے لئے پاک مسلم الائنس(دیوان) عوام کے تعاون سے بھرپور جدوجہد کرے گی. کراچی کے اندھیرے پاکستان کی معیشت اور بد امنی کے ذمہ داروں کا احتساب کئے بغیر بائیس کروڑ پاکستانیوں کی حالت بدلنا ممکن نہیں. پاکستان کے ہر شہری کے لئے دعوت عام ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کا ساتھ دیں اور ملک کے وسائل پر قابض چند خاندانوں کے چنگل سے آزادی حاصل کرکے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں. منجانب: شیخ محمد حسین

اپنا تبصرہ بھیجیں